ایبٹ آباد۔ 05 مئی (اے پی پی):اپر کوہستان میں باضابطہ طور پر ای فائن سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے ۔ اس سسٹم کےتحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں،ہوٹل مالکان و دیگر کے خلاف موقع پر ہی ڈیجیٹل جرمانہ عائد کیا جائے گا اور انہیں فوری طور پر ایک کیو آر کوڈ سے لیس ڈیجیٹل رسید فراہم کی جائے گی جس سے جرمانہ ادا کرنے والا دکاندار رسید کو اسکین کر کے لاگو کیے گئے جرمانے کی آن لائن ٹریکنگ اور ادائیگی کی مکمل تفصیلات تک رسائی حاصل کر سکے گا
ای فائن سسٹم کے نفاذ کا مقصد جرمانوں کی وصولی میں شفافیت،ضلعی و صوبائی سطح پر مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ اور انتظامی افسران کی کارکردگی کا مؤثر جائزہ ممکن بنانا ہے۔ای فائن سسٹم کے مؤثر اور شفاف نفاذ کے لیے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ان کے نامزد فوکل پرسنز کو باقاعدہ تربیت فراہم کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں جدید ٹیب ڈیوائسز بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ فیلڈ میں سسٹم کو بخوبی استعمال کر سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592915