اپر کوہستان میں مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی

144
Road accident

اپر کوہستان میں مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی

اپر کوہستان ۔ 24 جنوری (اے پی پی):اپر کوہستان میں اچھاڑ نالہ کے مقام پر مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کے حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے حادثے پر پہنچ گئی۔ رات گئے پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 اپر کوہستان اور لوئرکوہستان کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر داسو منتقل کر دیا۔ ان میں سے 6 شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 لوئر اور اپر کوہستان کی ایمبولینسز میں ایبٹ آباد اور منتقل کیا گیا۔