- Advertisement -
اپر کوہستان ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):اپر کوہستان پولیس نے منشیات فروش کو 785 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اپر کوہستان پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد خالد خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کمیلا جوہرداد شاہ نے ہمراہ پولیس ٹیم ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ خان کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث عبدالسلام ولد درہ خان سکنہ چوچنگ داسو کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 785 گرام چرس برآمد کر لی۔
- Advertisement -
گرفتار منشیات فروش کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406317
- Advertisement -