اپر کوہستان پولیس کا سرچ آپریشن،اشتہاری ملزم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 03 ملزمان گرفتار

104
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

ایبٹ آباد۔ 08 جون (اے پی پی):اپر کوہستان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری ملزم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان مختیار احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و امن برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ ہربن پولیس نے ایس ڈی پی او گوہر وکیل کی زیر نگرانی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و ناکہ بندی کا انعقاد کیا جس کے دوران علاقہ بش داس،

گرد نواح اور زیرو پوائنٹ سے قتل و دیگر جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم الطاف اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے دو پستول اور 50 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔