اپر کوہستان۔ 22 نومبر (اے پی پی):اپر کوہستان پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اپر کوہستان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مختیار احمد کی خصوصی ہدایت پر اپر کوہستان پولیس کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز و سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ جالکوٹ شاہ زرین خان نے ڈی ایس پی سرکل داسو عارف خان کی زیر نگرانی پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم شیر بادشاہ ولد گل فردوس سکنہ دادیر لوہی کو گرفتار کر کے تھانہ جالکوٹ منتقل کر دیا۔