اپر کوہستان پولیس کی زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

189
اپر کوہستان پولیس
اپر کوہستان پولیس

اپر کوہستان ۔ 16 نومبر (اے پی پی):اپر کوہستان پولیس کی زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اپر کوہستان پولیس کے مطابق عوامی شکایات کے پیش نظر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ خان نے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹیوٹا ہائی ایس اور دیگر ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راجہ خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد وقار نے ہمراہ ٹریفک سٹاف جگہ بہ جگہ گاڑیوں کی چیکنگ کر کے مسافروں سے کرایہ وصولی کے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر کرایہ نامہ کے علاوہ اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کو اضافی رقم واپس ،جرمانے کئے گئے اوروارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسی طرح اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔