اپنی جیت بی بی شہید کے نام کرنےوالی مسیحی کھلاڑی ہمارا و ملک کا فخر ہیں،راجہ پرویز اشرف

168

لاہور۔14جولائی (اے پی پی):ایشیئن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ گولڈ میڈل جیتنے والی ٹوئیکل سہیل نے اپنی جیت بی بی شہید کے نام کر دی ۔

سابق سپیکر وپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی مسیحی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جیت بی بی شہید کے نام کرنےوالی مسیحی کھلاڑی ہمارا اور ملک کا فخر ہیں،ویرونیکا سہیل،سبیل سہیل اور ٹوئینکل سہیل نے سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ چار چار گولڈ میڈل جیتنے والی مسیحی بیٹیوں کا نام کھیلوں کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،وطن واپسی پر قوم اپنی قابل فخر بیٹیوں کا شاندار استقبال کرے گی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلئے نقد انعام اور نوکری کا اعلان کرے۔