اپنی خدمات کا معاوضہ نہیں لوں گا، نگراں وفاقی وزیر تجارت

165
Interior Minister Gohar Ejaz
Interior Minister Gohar Ejaz

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت پیداوارا ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور وزیر اپنی خدمات کے عوض حکومت پاکستان سے کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں لیں گے۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم نہیں کہ وہ سفر، لنچ، ڈنر اوراپنے دفتر میں تمام ہائی ٹی پر بھی رقم اپنی جیب سے خرچ کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ اعلیٰ عہدوں پر تعینات تمام افراد کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔