26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںاپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرﺅنگا ، محمد عامر

اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرﺅنگا ، محمد عامر

- Advertisement -

کرائسٹ چرچ ۔14 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور کیویز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ مایہ ناز فاسٹ باﺅلر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف انکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کےلئے ٹیم کو سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=29128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں