مظفرگڑھ۔ 02 نومبر (اے پی پی):اپنی چھت اپنا گھر کی قرعہ اندازی میں مظفرگڑھ سے دو خوش نصیب شہری صابرہ بی بی، اور محمد عدنان اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ڈی سی قراۃالعین میمن اور ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے خوش نصیب افراد کے گھر جا کر مبارک باد دی اپنی چھت اپنا گھر کے کارڈ فراہم کئے۔
اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں قرض لینے والوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوراور دعائیں دیں۔اس موقع پر ایم پی اے اجمل چانڈیہ کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ ن کا منشور ہے،
اپنی چھت، اپنا گھر سکیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا غریب عوام کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں میرٹ پر قرضے دیے جا رہے ہیں اور ان کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔