اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

90

اسلام آباد ۔ 30جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے وسط مدتی انتخابات کے مطالبے پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پررد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیرتڑپتی ہے ،اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔