قاہرہ ۔ 14 اپریل (اے پی پی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بحر احمر میں واقع 2 جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر نے سعودی عرب کو اس کا حق لوٹایا ہے اور وہ اپنے کسی علاقے سے دستبردار نہیں ہوا ہے۔عرب میڈیا زرائع کے مطابق مصری صدر نے براہ راست نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں بلکہ ہم نے دوسروں کے حقوق بحال کیے ہیں۔ مصر ریت کے ایک ذرّے سے بھی دستبردار نہیں ہوا ہے۔