اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن اراکین جو پہلے ملک میں سخت ترین لاک ڈائون نہ ہونے پر تنقید کرتے تھےاب عدالتی احکامات کی خلاف ورزی میں جلسے کر کے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پر طنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے آج لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر نہایت عاقبت نا اندیشی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیفیت یہ ہے کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر کیسز میں نہایت تیز اضافے کے باوجود یہ جلسے کرنے پر مصر ہیں۔