اپوزیشن اپنی معاشی ٹیم سامنے لائے جو میڈیا کے سامنے حکومت کی معاشی ٹیم سے مباحثہ کرے،سینیٹر ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم

55

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنی معاشی ٹیم سامنے لائے جو میڈیا کے سامنے حکومت کی معاشی ٹیم سے مباحثہ کرے، ٹیکس چوری عوام دشمنی ہے، حکومت نے اپوزیشن رہنماں پر کوئی مقدمہ نہیں بنایا، موجودہ حکومت نے کفایت شعاری سمیت متعدد اقدامات کر کے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال22-2021کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی ٹھوس اور جامع تجاویز کا خیر مقدم کرے گی، انکم ٹیکس آرڈیننس، سیلز ٹیکس میں جو تجاویز شامل کی گئی ہیں، اس میں گرفتاری سے متعلق تجویز کو واپس لیا جائے گا، ٹیکس کے معاملہ پر سب سے آخر میں گرفتاری ہوتی ہے، بجٹ کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سراہ رہے ہیں، بجٹ میں عوام کے خلاف کوئی چیز نہیں، حکومت ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صحیح ٹیکس ادا ہو گا تو معیشت ترقی کرے گی، ٹیکس چوری عوام دشمنی ہے،

حکومت نے کسی اپوزیشن کے رہنما کے خلاف کیسز نہیں بنائے، ان کے خلاف ہماری حکومت آنے سے پہلے کے کیسز ہیں، اگر نیب، ایف آئی اے یا اینٹی کرپشن نے کیس بنانے میں تو وہ آزاد ہیں، آپ کے قائد عدالتوں میں اپنے مقدمات کا بھرپور دفاع کریں، ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے کچھ تفصیلات مانگی ہیں اگر وہ درست ہوں گی تو معاملہ حل ہو جائے گا، حکومت کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار میں کس طرح کی جعلسازی ناقابل قبول ہے جب یہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک معاشی بحران کا شکار تھا،

موجودہ حکومت نے کفایت شعاری کر کے معیشت کو اپنے پاں پر کھڑا کیا ہے، مہنگائی پیچیدہ معاملہ ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے اس حوالہ سے نمایاں اقدامات کئے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں اور امید ہے کہ چھ ماہ میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کی معاشی ٹیموں کے درمیان میڈیا پر مباحثہ ہونا چاہیے، اپوزیشن اپنی معاشی ٹیم لائے اور حقائق اور اعداد و شمار پر بات کی جائے۔