اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن بچوں کی طرح باری لیکر بھاگ جاتی ہے ،یہ تو پہلے ہی پاکستان کو برباد کر کے چھوڑ گئے ہیں ، یہ 60 ارب کی کرپشن معافی ، ناجائز اولادوں کے فیصلے ،جیلوں سے رہائی کے بعد ہمارے ساتھ بیٹھیں گے ۔
وہ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر قانون نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا بات کرتے ہیں ہم اس اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے جو بات سننے کا بھی حوصلہ نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کورم کے پیچھے چھپنے پر بھی شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت میں آتے ہیں مراعات لیتے ہیں اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہیں ۔