اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ملک کی ترقی کو روکنا اور اپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے،مومنہ وحید

73

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ملک کی ترقی کو روکنا اور اپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے۔یہاں جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ اتحاد بھی ماضی کی طرح پارہ پارہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کے حقیقی مسائل کا ادراک ہے نہ کوئی سمجھ اور یہ عناصر محض ذاتی مفادات کی خاطر عارضی طور پر ایک نظر آتے ہیں،پاکستان کے عوام اپوزیشن کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں، یہ اپنے منفی بیانیے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پائیدار ترقی کے سفر سے خائف ہیں اور یہ عناصر موجودہ حکومت کی 2 سالہ محنت کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں،اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی واویلا کر لیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا نہ آئندہ آئے گا۔