اپوزیشن جماعتوں کا سابق ادوار کی حکومتوں پر تنقید کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ ۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے رفقاءکے ہمراہ خود انہیں منا کر ایوان میں واپس لائے

اسلام آباد ۔ 10 اگست(اے پی پی) اپوزیشن جماعتوں نے سابق ادوار کی حکومتوں پر تنقید کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کیا، وزیراعظم نواز شریف اپنے رفقاءکے ہمراہ خود انہیں منا کر ایوان میں واپس لائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مل جل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بات کی ہے۔ کبھی حکومت …

اسلام آباد ۔ 10 اگست(اے پی پی) اپوزیشن جماعتوں نے سابق ادوار کی حکومتوں پر تنقید کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کیا، وزیراعظم نواز شریف اپنے رفقاءکے ہمراہ خود انہیں منا کر ایوان میں واپس لائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مل جل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بات کی ہے۔ کبھی حکومت پر تنقید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں نہ آصف علی زرداری کو کسی کی تعریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی حکومت پر اس طرح تنقید نہیں کی۔ حکومتی رویے پر ہم ایوان سے واک آ ﺅٹ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی‘ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ارکان ایوان سے واک آﺅٹ کرگئے۔ سپیکر نے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن کو راضی کرکے ایوان میں لائیں۔ اس دوران وزیراعظم محمد نواز شریف اپوزیشن لابی میں گئے اور خود پیپلز پارٹی‘ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان کو منا کر واپس ایوان میں لائے۔ ان کی واپسی پر ایوان میں موجود اراکین نے وزیراعظم کے فیصلے کا بھرپور اور ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔

Leave a Reply