اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سیاست کرنے کا حق حاصل ہے۔لیکن ہم اپوزیشن کو واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ان کے جو بھی اعتراضات ہیں وہ سامنے لے کر آئیں ہم انہیں ضرور دیکھیں گے۔ھم انکے پارلیمان میں آنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی میڈیا سے جاری بےان کے مطابق ایک چھوٹی سی جماعت جے یو آئی فضل الرحمان گروپ کے فیصلے کو مسترد کرکے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا پارلیمان میں آنا خوش آئند ہے اور اسی طرح جمہوریت میں الائنس بنانا بھی ان کا جمہوری حق ہے ۔ سیاسی طور پر یا بیان بازی کیلئے تو ان کی بات ٹھیک ہے لیکن حکومت اور سپیکر تو اسی کو ہوگا جس کے نمبر زیادہ ہوں گے اور وہ تحریک انصاف کے ہیں۔ حزب اختلاف کی سیاست ساکھ اور نظریات سے عاری ہے چنانچہ ہمارے لئے کوئی خطرہ نہیں تحریک انصاف اکیلی جماعت ہے ۔