اپوزیشن جماعتیں اب الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کریں،طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے والی اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی مانیں گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے والی اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی مانیں گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز تو دائر کر دیئے ہیں اب انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اس اقدام پر کھڑے رہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو مینڈیٹ دیا جائے کہ وہ پاناما پیپرز معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز مرتب کرے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں، اس کے دائرہ کار میں یہ بھی شامل ہونا چاہیے کہ ان تمام کی تحقیقات ہونی چاہئیں جن کے نام پاناما پیپرز میں آئے ہیں خواہ وہ کوئی بھی ہو۔

Leave a Reply