اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہے ، مومنہ وحید

74

لاہور ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہے ا پوزیشن سمجھتی ہے کہ اگر عمران خان نے اسی طرح جرات اور دلیری سے اقدامات کئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اس لیے اپوزیشن حکومت کے خلاف روز نئی سازش تیار کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اپنی سیاست تو ختم ہوگئی ہے اب وہ دوسروں کا کندھا استعمال کرکے اپنی سیاست زندہ کرنا چاہتے ہیں،انہوان نے کہا حکومت مدت پوری کرے گی، حکومت کو مستردشدہ سیاستدانوں سے کوئی خوف نہیں ہے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیںلہذا مولانا فضل الرحمان اقتدامیں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔