اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے