اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی سردار طیب خان کو پی ایف یو جے ایف ای سی کا ممبر بننے پر مبارکباد

118

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے سردار طیب خان کو پی ایف یو جے ایف ای سی کا ممبر بننے پر مبارکباد دی ہے ۔

جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں منتخب ہونے پر نیک تمنائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سردار طیب خان کا انتخاب ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے لئے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار طیب خان کے انتخاب کو ان کے شاندار کیرئیر میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔