اپوزیشن میں مزاحمت کی سیاست کرنے کی سکت ہی نہیں، عوام نے 5 سال کیلئے منتخب کیا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی

153

لاہور۔16جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ تمام انڈیکیٹرز مثبت اور حوصلہ افزا ہیں ماسوائے اپوزیشن کی منفی سیاست کے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے جبکہ اپوزیشن خود بحرانو ں میں مبتلا ہے۔ اپوزیشن رہنما جو مرضی کرلیں انہیں این آر او ملے گا اور نہ ہی ان کی سیاسی دال گلے گی۔

موروثی سیاست کرنے والوں کا حال بھی تاریک ہے او رمستقبل بھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن میں مزاحمت کی سیاست کرنے کی سکت ہی نہیں۔ عوام نے 5 سال کے لئے منتخب کیا ہے حکومت مدت پوری کرے گی۔