اپوزیشن میں پھوٹ ہے،کرائے کے احتجاجی حکومت گراتے گراتے خود گر گئے ہیں، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کرائے کے احتجاجی حکومت گراتے گراتے خود گرگئے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چند درجن لوگ لا کر وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اور بھی مضبوط کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی وہ جس میں پھوٹ پڑی ہے اور …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کرائے کے احتجاجی حکومت گراتے گراتے خود گرگئے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چند درجن لوگ لا کر وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اور بھی مضبوط کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی وہ جس میں پھوٹ پڑی ہے اور کرائے کے احتجاجی حکومت گراتے گراتے خود گرگئے ہیں۔