ہری پور۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہا ہے کہ اپوزیشن والے شور مچاتے رہیں ہم نے اجڑے ہوئے گلشن کو اباد کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔یونین کونسل شاہ مقصود سمیت تمام یوسیز کے مسائل ومشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے یونیورسٹی ایریا کے مکینوں کو گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا عمران خان کی قیادت میں ہم کشتی کو پار لگائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وی سی ناظم شاہ مقصودآصف خان جدون کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں اخترخان جدون شبیر احمد اوررضوان قریشی بھی موجود تھے آاصف خان جدون نے یوسی شاہ مقصود کے تین محلہ جات محلہ میرامقصود ‘بیڑااور محلہ بنی کے گیس مسائل جبکہ بجلی سے متعلقہ ایل ٹی لائینز،کھمبہ جات اور ٹرانسفارمر بابت آگاہ کیا رضوان قریشی نے وزیرپٹرولیم کویونیورسٹی روڈکے غربی روڈ کے مکینوں کو سروے میں شامل کر کے فوری طور پر گیس لائن بچھانے کا مطالبہ کیااورکہاکہ پراپرٹی ڈیلروں نے پلاٹ فروختگی کے دوران اس ایریاکویونیورسٹی ٹاون کانام دیا جبکہ حقیقت میں اسے ٹاون جیسی کوئی سہولت میسر نہیں غربی روڈاربن سٹی ٹی ایم اے میں شامل ہے عمر ایوب خان نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مشکلات ترجیحی بنیادوں پہ حل کیا جائے گاآصف خان جدون نے عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کرتے اپنے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔