اپوزیشن پارٹیوں سمیت سب کو ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کرنا چاہیے، ترک صدر

118

انقرہ ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں سمیت سب کو ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کرنا چاہیے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ملین عوام کی طرف سے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ ڈالنا باعث تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں سمیت سب کو ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی عوام نے ہاں کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کا مطلب ہے لوگ ملک میں ایگزیکٹو صدر سے متعلق آئینی تبدیلیاں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔