کراچی ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماءامتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے، اپوزیشن جماعتیں پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لئے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کا انتظار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے افراتفری پھیلانے …
اپوزیشن پاناما پیپرز کی آڑ میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے، فنکشنل لیگ وزیراعظم کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز احمد شیخ کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماءامتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے، اپوزیشن جماعتیں پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لئے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کا انتظار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے لئے جو ٹی او آرز بنائے ہیں وہ بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کے منظر عام پر آنے کے فوری بعد وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیا تھا۔







