24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںاپوزیشن کا ایوان کے اندر کا رویہ پوری قوم نے دیکھ لیا...

اپوزیشن کا ایوان کے اندر کا رویہ پوری قوم نے دیکھ لیا ، کشتی حادثات جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی میں بھی اپوزیشن سنجیدہ نظر نہیں آئی ، اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج اپوزیشن کا ایوان کے اندر کا رویہ پوری قوم نے دیکھ لیا ، کشتی حادثات جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی میں بھی اپوزیشن سنجیدہ نظر نہیں آئی ۔

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ترمیمی بل پیش کرنے سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جس طرح کے ان کے رویے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ جو کر رہے ہیں قوم دیکھ رہی ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کشتیوں میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اس کے لئے انسانی سمگلنگ سمیت 3 قوانین میں ترامیم کی گئی ، سزائوں میں اضافہ کیا ہے ، عدالتوں کی سطح بڑھا دی ہے ، خصوصی عدالتیں بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کریک ڈائون کے دوران بہت سے سمگلر پکڑ لئے ہیں ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں