اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچاؤ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں، شہباز گل

122
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور تشخص کو پامال کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں،

اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچاؤ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں،عوام جان چکی ہے کہ پی ڈ ی ایم کا ایجنڈا عوامی نہیں ذاتی ہے_اتوار کومریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے کہا کہ بھوک و افلاس کا جاپ جپنے والوں کے دور میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 106 پر تھا،

کورونا کے باوجود 2021 میں پاکستان 92 نمبر پر ہے،ملکی معیشت اور تشخص کو پامال کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں،اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچاؤ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عوام نے 2018 میں نااہل لیگی ظلم سے نجات حاصل کی،عوام نے نااہلوں سے نجات کیلئے عمران خان کی سربراہی میں تاریخی جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں باریاں لگا کر عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،عوام جان چکی ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا عوامی نہیں ذاتی ہے۔