گوجرانوالہ۔25 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ٹی او آرز سے فرار احتساب سے بچنے کی کوشش ہے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نیت اورہاتھ صاف ہیں، ان کا پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سٹی سیکریٹریٹ میں لیگی کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر …
اپوزیشن کا ٹی او آرز سے فرار احتساب سے بچنے کی کوشش ہے،وفاقی وزیر تجارت

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔25 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ٹی او آرز سے فرار احتساب سے بچنے کی کوشش ہے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نیت اورہاتھ صاف ہیں، ان کا پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سٹی سیکریٹریٹ میں لیگی کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں صاف شفاف اور بلا امتیاز احتساب کے لئے قانون سازی میں مخلص ہے اور اس مقصد کے لئے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی لیکن اپوزیشن کے کچھ لوگوں کا ایجنڈا صرف اور صرف انتشار ہے اس لئے جان بوجھ کر ٹی او آرز پر اتفاق نہیں کیا جا رہا۔








