اپوزیشن کرونا وائرس وباءکے عدم پھیلاﺅ اور تحفظ کے لئے سیاست کو پس پشت ڈال کر حکومت کا ساتھ دے، ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان

84
جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی، لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی، لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس وباءکے عدم پھیلاﺅ اور تحفظ کے لئے سیاست کو پس پشت ڈال کر حکومت کا ساتھ دے، توقع تھی کہ فارن اکاﺅنٹس سے استفادہ حاصل کرنے والے شریف برادران کی وطن واپسی کا اعلان ہوگا لیکن ن لیگ والوں نے میڈیا سامنے بے وقت کی راگنی سنائی ہے، لندن میں بیٹھ کر ہر طرح کے فیشن کے ہیڈ پہن کر بیانات دینے کی بجائے ملک واپس کی تاریخ کا بتائیں۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی چیلنج ہے اگر اپوزیشن اس پر بھی سیاست کرتی ہے تو یہ ان کی ذہنی پستی ہے ،اس چیلنج کو ہم نے ملکر شکست دینی ہے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی فضاءکو چند ماہ کے لئے پس پشت ڈال دی جائے ،اپوزیشن سے اپیل ہے کہ جب قومیں امتحان سے گزرتیں ہیں تو وہ قومیں سیاسی دوکانداری لگانے کی بجائے ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملک کر چیلنج کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی میں ملکر چلتی ہیں، اپوزیشن کے مشوروں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ان کی تجاویز کی جھلک ہمارے لائحہ عمل میں ضرور نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ توقع تھی کہ آج عوام کے درد میں نڈھال اپوزیشن اپنے لیڈروں سے اپیل کرتی کہ لندن سے واپس پاکستان آئیں اور کرونا کی اس وباءسے نمنٹنے کے لئے عوام کے درمیان ہوں اور ثابت کریں انھیں اپنی نہیں عوام کی فکر ہے، لندن میں بیٹھ کر ہر طرح کے فیشن کے ہیٹ پہن کر بیانات دینے کی بجائے ملک واپس آکر حکومت کا ساتھ دیں ۔