اپوزیشن کوملکی مفادکے منافی کوئی کام نہیں کرناچاہیے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاجلسہ سے خطاب

116

ملتان ۔07جون(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ اپوزیشن کوملکی مفادکے منافی کوئی کام نہیں کرناچاہیے ۔ن لیگ اورپیپلزپارٹی کاالحاق اصولی یانظریاتی نہیں بلکہ مفاداتی ہے جوزیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔ملتان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے مزیدکہاکہ کیا افراتفری کی سیاست سے معیشت مضبوط ہوگی ،ماضی کے تجربات کومدنظرکھتے ہوئے سبق سیکھنا چاہیے اورایسا کام نہیں کرناچاہیے ۔جونہ ملک کے مفادمیں ہوں نہ جمہوریت کے مفاد میں ہونہ معیشت کے مفاد میں اورنہ ہی ان کے اپنے مفادمیں ہو،اگرافراتفری پھیلتی ہے اوراس میںکوئی جانی نقصان ہوتاہے توکون ذمہ دارہوگا۔اگرآپ کے کسی چوک میں بیٹھ کراحتجاج کرنے سے مہنگائی کاعلاج ہوسکتاہے تو ضرورکریں ۔