‏اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، چوہدری فواد حسین

97
نون لیگ کے تین ایسے لیڈرز عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب دے رہے ہیں جو خود میر جعفر کے راستے پر ہیں،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے، لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔