اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے حوالے سے روزانہ نئے مطالبے کرتی ہے‘ کسی ایک مطالبہ پر کھڑے ہوں تو بات بنتی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے حوالے سے سیاست کر رہی …
اپوزیشن کی طرف سے پانامہ لیکس کے حوالے سے روزانہ نئے مطالبے پیش کرنا درست نہیں،شہاب الدین خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے حوالے سے روزانہ نئے مطالبے کرتی ہے‘ کسی ایک مطالبہ پر کھڑے ہوں تو بات بنتی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے حوالے سے سیاست کر رہی ہے۔ آئے روز نئے مطالبات پیش کرنا درست نہیں۔ اگر کسی ایک مطالبہ پر کھڑے ہوں تو بات بن سکتی ےہ۔ وزیراعظم نے ان کے کمیشن کے مطالبہ کو تسلیم کیا۔ روزانہ کی بنیادوں پر مطالبات تسلیم نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔ وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔








