اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہاہے کہ اپوزیشن کی کسی جماعت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کیکوئی عداوت نہیں تاہم اس نے شروع دن سے قوم سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔19کے بحران میں پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا گیا شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اپنے خطا ب کے دوران کورونا وائرس سمیت معیشت ، اپنے وژن اوردرپیش مختلف چیلنجز کے بارے میں آگا ہ کیا انہوں نے قومی اسمبلی میں پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر خفگی کا اظہارکیا اور کہا کہ بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ حکومت اپنی اتحا دی جماعت بی این پی کے تحفظات دور کرے گی