اپوزیشن کے اجلاس میں عمران خان کی حکومت کے 2 سال میں کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہ آنے کو تسلیم کیا گیا،ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

62
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 24جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کراچی میں 2 ہفتے پہلے ایک اجلاس ہوا جس میں یہ مانا گیا کہ عمران خان کی حکومت پر 2 سال میں کرپشن کا کوئی سکینڈل نہیں آیا۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن نے یہ طے کیا ہے کہ پی ٹی آئی پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا جائے گا اور اتنی بار جھوٹ بولا جائے گا کہ لوگ یقین کرنا شروع کر دیں۔