اپوزیشن کے حملے سے ملیکہ بخاری کی بائیں آنکھ کا قرنیہ زخمی ہوا ہے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

135
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اقوام متحدہ امن مشن کے تحت میں وسطی افریقہ میں تعیناتی کے دوران شہید ہونے والے حوالدار محمد شفیق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملیکہ بخاری پر اپوزیشن حملے سے بائیں آنکھ کا قرنیہ زخمی ہوا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق ملیکہ بخاری پر اپوزیشن کی جانب سے حملہ کے باعث ان کی بائیں آنکھ کا قرنیہ زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہے جو پوری قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں،خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں۔