اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہوں، چوہدری پرویز الٰہی

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ منگل کو حکومتی کمیٹی کے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین میں بات چیت درست قدم ہے، دونوں کمیٹیوں …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ منگل کو حکومتی کمیٹی کے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین میں بات چیت درست قدم ہے، دونوں کمیٹیوں کے درمیان اچھی بات چیت ہوئی ہے اور آگے بڑھنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی تو اس سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔