اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے مسئلہ پر اپوزیشن کے متفق ہو نے پر کمیشن تشکیل دے دیا جائے گا، عمران خان شروع دن سے دھرنوں کی سیاست کر رہے ہیں، انہیں ملکی ترقی کے منصوبے پسند نہیں، جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس پر شورشرابہ کیا حکومت نے اس مسئلہ پر پہلے سے کلیئر کہہ دیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے گا جبکہ وزیراعظم نے خود کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔