31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںاپیلوں کے فیصلوں میں انصاف پسندی کی نئی مثال قائم کی ہے،...

اپیلوں کے فیصلوں میں انصاف پسندی کی نئی مثال قائم کی ہے، آرپی او

- Advertisement -

ملتان ۔ 23 مئی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ "اپیلوں کے فیصلے کرنا RPO کی بنیادی ذمہ داری ہے اور یہ پولیس فورس کے حوصلے بلند رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ بطور آر پی او ملتان انہوں نے اپنے ماتحت اہلکاروں کی جانب سے دی گئی تقریباً 8,900 اپیلوں کی سماعت کی اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ریلیف دیا۔

یہ تعداد گزشتہ 18 سالوں کے دوران 20 سابقہ آر پی اوز کی مجموعی کارکردگی سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ انتظامیہ انصاف، غیر جانبداری اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

پولیس فورس کے مورال کو بلند رکھنے اور اعتماد کی فضا قائم کرنے میں اس طرزِ عمل کا بڑا کردار ریجنل آر پی او ملتان کا یہ اقدام پولیس اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں