اپیلیٹ ٹربیونل نے علی امتیاز وڑائچ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

121

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹربیونل نے پی پی 156 سے تحریک انصاف کے علی امتیاز وڑائچ کی اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔اپیلٹ ٹربیونل نے علی امتیاز وڑائچ کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔