اپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کا سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کے حادثے پر اظہار افسوس

68
اپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کا سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کے حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں اللہ تعالیٰ کو پیارے ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔