سیالکوٹ۔6مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ محمد اختر بنگونے کہا ہےکہ اچھا وکیل بننے کےلئے محنت کی ضرورت ہے او ر محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ایک اچھا وکیل جب محنت ولگن سے عدالت میں پیش ہوتا ہے تو سائلین کو انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
کوئی بھی وکیلءپڑھائی اور محنت کے بغیر سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہوسکتا۔ اس لئے نئے آنے والے وکلاءکو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ محمد اختر بنگونے بار ووکیشنل کورس کے پانچویں سیشن کی نویں کلاس سے ” دی کنٹرول آف نار کوٹکس قوانین“کے بارے کمیٹی روم سیشن کورٹ میں لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صد ر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ محمد اختر بنگو نے کہا کہ نئے آنے والے نوجوان وکلاءکو عدالتوں میں پیش ہونے کے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا اور بتایا کہ سائل کو انصاف فراہم کرنے کےلئے کس طرح مقدمہ کی تیار ی کرکے عدالتوں میں پیش ہونا چاہ ے اور مضبوط دلائل سے ججز کو مقدمہ کے متعلق آگاہ کرکے سائل کو انصاف مہیاکروایا جاسکتا ہے۔ سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم نے بتایا کہ پنجاب بار کونسل کے لائسنس کے حصول کےلئے بار ووکیشنل کورس لازمی قرار دے دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569594