اڑان پاکستان کا منصوبہ اقتصادی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،رانا تنویر حسین

78
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کا منصوبہ اقتصادی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،صنعتی انقلاب میں انجینئرنگ کے شعبے کو کردار ادا کرنا ہوگا،بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔منگل کو’’انڈسٹری 4.0 اور پروسیس آٹومیشن کے نفاذ‘‘ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں تحقیق ہی واحدوہ ذریعہ ہےجوملکی ترقی کاسبب بن سکتی ہے،انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ صنعتی ترقی کو آسان بنانے میں سب سے آگے ہے،ملکی برآمدات کے فروغ میں صنعتی شعبے کااہم کردارہے،راناتنویرحسین نے کہا کہ ماری انڈسٹری کو اعلیٰ معیارکی اشیاء پیداکرنے کیلئے بہترین ریسرچرزدرکارہیں،ہماری انڈسٹری کو بہترین محققین کی ضرورت ہے،اڑان پاکستان پروگرام ملکی ترقی کابہترین منصوبہ ثابت ہوگا۔

راناتنویرحسین نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تحقیق ہی واحدوہ ذریعہ ہےجوملکی ترقی کاسبب بن سکتی ہے،ہماری انڈسٹری کو اعلیٰ معیارکی اشیاء پیداکرنے کیلئے بہترین ریسرچرزدرکارہیں، ادارے معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ کو عملی مہارتوں سے بھی لیس کریں۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کا منصوبہ اقتصادی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،صنعتی انقلاب میں انجنیرنگ کے شعبے کو کردار ادا کرنا ہوگا،بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،صنعت کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے۔