اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر 2020 میں پاکستان کی امریکا کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبرکے دوران امریکا کیلئے برآمدات بالترتیب 430 ملین اور 437 ملین امریکی ڈالر رہی۔ پہلی بار امریکا کو ہماری برآمدات ایک مہینے میں 400 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ہمارے برآمد کنندگان کیلئے یہ بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدکندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ اپنی برآمدات کو امریکی مارکیٹ تک رسائی کیلئے کوشش کرتے رہیں۔ برآمد کنندگان امریکہ کی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ حصص کیلئے کام کریں۔