اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر پاکستانی قوم کے عزم و ہمت اور مشکلات کا سامنا کرنے کے جذبے کا عکاس ہے۔ منگل کو 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے 14 سال مکمل ہونے پر تعزیتی بیان انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم کے عزم و ہمت اور مشکلات کا سامنا کرنے کے جذبے کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔