- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) اکتوبر 2018ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمارکے مطابق اکتوبر 2018ءکے دوران مچھلی اور اس سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی برآمدات سے 42.5 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ ستمبر 2018ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 37.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق ستمبر 2018 ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2018ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 4.9 ملین ڈالر یعنی 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123047
- Advertisement -