سکھر۔20ستمبر(اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ اکتوبر 2017ءمیں ملک گیر سروے کا آغاز کیا جائےگا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے کے تحت ٹھٹھہ، سجاول، سکھر اور جیکب آباد میں این ایس ای آر اپڈیٹ کیلئے نیا سروے کیا جا چکا ہے، اس کی تکمیل کے بعد اکتوبر میں ملک گیر سروے کا آغاز ہوگا، وسط 2018ءسے قبل سروے کی کامیاب تکمیل کیلئے عوام کی شرکت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مستحقین پر زور دیا کہ جب سروے ٹیمیںان کے گھروں کا دورہ کریں تو شمارکنندگان کو درست معلومات فراہم کرکے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔