اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):اکتوبر 2020 کے دوران تیار شدہ چمڑے کی برآمدات میں 10.41 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمارکے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران برآمدات کاحجم 2.05 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2020 کے دوران تیار شدہ چمڑے کی برآمدات کا حجم 1.85 ارب روپے رہاتھا۔ا س طرح ستمبر 2020 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران تیار شدہ چمڑے کی قومی برآمدات میں 20 کروڑروپے یعنی 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔