اکتوبر2018ءکے دوران تمباکوکی قومی برآمدات میں 24.6فیصد کی کمی

51
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔17 نومبر(اے پی پی)اکتوبر2018ءکے دوران تمباکوکی قومی برآمدات میں 24.6فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2018ءکے دوران تمباکو کی برآمدات 93 ملین روپے تک کم ہوگئیں جبکہ اکتوبر2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 123 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح اکتوبر2017ءکے مقابلہ میں اکتوبر2018ءکے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 30ملین روپے یعنی 24.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔